آٹھمقام (بیورو رپورٹ ورلڈ فوڈ پروگرام نے متاثرین سیلاب کو بوسیدہ آٹا دے دیا پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگیں محکمہ صحت نے آٹا مضر صحت قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ورلڈ فوڈ کے تعاون نے کام کرنے والی این جی اوز نے بحالی کے کاموں کے پروگرام کام برائے خوراک جس میں متاثرین کو کام کے بدلے خوراک فراہم کی جاتی ہے متاثرین کو دیا جانے والا آٹا بوسیدہ نکلا ہے آٹے میں کیڑے مکوڑوں کے علاوہ بدبودار ہونے کی وجہ سے ناقابل استعمال ہے محکمہ صحت کے مطابق خراب آٹا کے استعما ل کی وجہ سے سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں پیٹ کی بیماریا ں پھیل رہی ہیں آٹا ٹسٹ کے بعد غیر معیاری ہونے کے اعلاوہ بوسیدہ ہے متاثرین نے بتایا کہ ایک من کے تھیلے میں آٹا چھان کر دس سے پندر ہ کلو آٹا نکلتا ہے بقیہ گھاس کا بھوسہ پیسا ہوا ہوتا ہے جس کو جانور بھی نہیں کھا رہے ہیں ذرائع کے مطابق چھ ماہ کے راشن جس میں گھی چینی آٹا پتی بسکٹس جو کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے عوض وادی نیلم میں چلڈرن فرسٹ،سکھی تنظیمات تقسیم کر رہی ہیں راشن نہایت غیر معیاری صحت کے لئے مضر ہے متاثرین کو دے کر بیمار کیا جا رہا ہے جبکہ ڈونرز سے کروڑوں روپے بٹور ے جا رہے ہیں محکمہ صحت کی طرف سے مقامی انتظامیہ کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی کا نوٹس لینے کے لئے مکتوب بھی ارسال کیا گیا ہے۔
NEWS UPDATES PICTOGRAPHS, VIDEOS & CURRENT AFFAIRS. خبریں تصاویر ویڈیوز حالات حاضرہ
Showing posts with label NEWS. Show all posts
Showing posts with label NEWS. Show all posts
Saturday, May 7, 2011
Tuesday, April 19, 2011
Tuesday, April 12, 2011
Monday, March 14, 2011
Monday, February 28, 2011
ضلع نیلم کی ٹیلفون سروس بحال
آٹھمکام۔ ایس سی او کی نااہلی 4 روز کے بعد ضلع نیلم کا مواصلاتی رابطہ بحال
آٹھمقام (بیورو رپورٹ ) ایس سی او کی نااہلی 4 روز کے بعد ضلع نیلم کا مواصلاتی رابطہ بحال۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم کو لینڈ لائن فون کی سہولت فراہم کرنے والے واحد ادارے سپیشل کمیونکیشن ارگنائزیشن کی آپٹکل فائبرکٹ جانے سے ضلع نیلم کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا تھا ایس سی او کی غفلت کی وجہ سے نیلم کے عوام کا بیرونی دنیا سے رابطہ ختم ہو گیا تھا 4 دن کے بعد آج صبح آپٹیکل فائبر جوڑ کر ضلع نیلم کی ایکس چینجز کو بحال کر دیا گیا ہے ۔

Subscribe to:
Posts (Atom)