آٹھمقام ( بیورو رپورٹ وزیر سماجی بہبود محترمہ شمیم علی ملک نے نیلم سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کروادی۔ مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ نے 06 مئی تک درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم حلقہ ایل اے 23 نیلم 01 سے مسلم کانفرنس کی طرف سے الیکشن لڑنے کے لئے وزیر سماجی بہبود محترمہ شمیم علی ملک نے جماعتی ٹکٹ کے لئے پارلیمانی بورڈ کے پاس مجاہد منزل راولپنڈی میں دن دو بجے ضلع نیلم کے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماﺅں زعماءکے ہمراہ درخواست جمع کروا دی ہے متبادل امیدوار کے طور پر چوہدری عبدالرشید کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں اس قبل نیلم سے گل خنداں بھی ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کروا چکے ہیں پارلیمانی بورڈ امیدواران سے انٹرویو کے لئے بعد میں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا امیدواران سے ٹکٹوں کی درخواستیں جمع کراونے کی تاریخ30 اپریل سے بڑھا کر06 مئی کر دی گئی ہے ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ کارکنان کی رائے کے بعد پارلیمانی بورڈ اعلٰی قیادت کی مشاورت کے بعد ہو گا ۔
آٹھمقام ( بیورو رپوٹ ) ڈپٹی کمشنر خواجہ عبدالقیوم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوات کے مقام پر شاہراہ کو دریا ئے نیلم کے بہاﺅ میں اضافہ کی وجہ سے میں ڈوبنے سے بچانے کے لئے محکمہ شاہرات کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں مہتمم شاہرات مسعود عزیزقادری بالائی نیلم کے رابطہ بحال رکھنے کے لئے کنکریٹ دیوار بنائی جا رہی ہے ٹرانسپورٹ چل رہی ہے آئندہ دو دنوں میں حفاظتی دیوار کا کام مکمل ہو جائے گا اس وقت 40 سے زائد اہلکار دن رات مسلسل کام کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے انھوں نے روڈ کی بندش کی خبروں کی تردید کی ہے۔
No comments:
Post a Comment