Tuesday, October 18, 2011


 منگل 18 اکتوبر 2011 
آٹھ مقام ( بیورو رپورٹ ) بی اے کی طالبہ نے معلق پل سے دریائے نیلم چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی نعش نکالنے کے بعد تدفین کر دی گئی۔ تفصیلات کے منگل کی صبح نو بجے مسماة رابعہ دختر اشفاق خان سکنہ آٹھمقام گھر سے کالج روانہ ہوئی لیکن کالج کے بجائے مین بازار کے قریب معلق پل سے دریائے نیلم میں چھلانگ لگا دی مقامی تعینات پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے مقامی لوگوں نے دو کلو میٹر کے فاصلے پر پالڑی کے مقام سے متوفیہ کوزخمی حالت میں پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ دیا ہے خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے مقامی پولیس کے مطابق نعش کو تدفین کے لئے ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ہے خود کشی کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے لواحقین نے متوفیہ کی تدفین کر دی ہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لئے حکومت آزاد کشمیر آئی جی پولیس سے سرکاری مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدار تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ 

آٹھ مقام ( بیورو رپورٹ ) چلڈرن فرسٹ کے متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات خوش آئندہیں سماجی رہنماہ خواجہ افتخار شاہین نے اپنے بیان میںکہا کہ فلاحی این جی او چلڈرن فرسٹ نے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون سے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے اپنے منصوبہ جات کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں جن مین دیہی راستے، رابطہ سڑکیں پل حفاظتی دیواریں شامل ہیں ان منصوبہ جات کی تکمیل سے متاثرین کے بحالی کے کام مکمل ہونے کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو چھ ماہ کا راش خوراک برائے کام کے تحت دیا گیا ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چلڈرن فرسٹ کی کارکردگی نمایاں رہی ہے پوری ٹیم نے جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے اہلیان نیلم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیف ایگزیکٹو مبشرالنبی کوآرڈی نیٹر تنویر نذیر کے مشکور ہیں ۔ 

1 comment: