Saturday, May 14, 2011


 ہفتہ 14 مئی 2011 
 آٹھمقام (بیورو رپورٹ ) ضلع نیلم کی چھٹی سالگرہ ضلعی ہیڈ کوآٹر آٹھمقام میں زبردست جوش و خروش سے منائی گئی نیلم بھر سے عوام علاقہ مقامی فنکاروں طلبا ءطلبات عمائدین علاقہ سیاسی او سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں نیلم یوتھ فورم کے زعماءاین جی اوز کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکت کی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین وزیر سماجی بہبود محترمہ شمیم علی ملک نے کہا وادی نیلم آزاد کشمیر کا وسائل ااور رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا علاقہ ہے ضلع کا درجہ ملنے سے یہاں کے عوام کے مصائب میں کمی آئی ہے عوام کے مسائل مقامی سظح پر حل ہو رہے ہیں نئے انتطامی یونٹوں کا قیام نیلم کے عوام کی ضرورت تھے جو کہ مسلم کانفرنس کی عوامی حکومتوں نے پورے کئے نیلم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں صحافتی تنظیموں نے جان دار کردار ادا کیا ہے وادی نیلم کے تین لاکھ عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ چودہ سال بھارتی جارحیت کاسامنا کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا جانوں کی قربانیاں دیں ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوئے ہوئے اربوں کی املاک کا نقصان ہوا عسکری قیادت جنرل پرویز مشرف کی خصوصی دلچسبی کی وجہ سے نئے انتظامی یونٹوں آٹھمقام میں ضلع ، شاردہ تحصیل کیل نیابت کا قیام عمل میں آیا اب ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں کسی بھی وقت ڈیثرن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے نیلم کی ترقی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ایک طالب پر بھی کالج دیا تعمیر ترقی کا عمل جاری ہے ہر مکتبہ نیلم کی پسماندگی دور کرنے کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں ہیں اس وقت نیلم میں اربوں روپے کت ترقیاتی منصوبہ جات تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں جن کی تکمیل سے نیلم کے عوام کا معیار زندگی میں بہتری آئی گی شہر اور دیہات کا فرق ختم ہو جائے گا یوم نیلم پر اہلیان نیلم مبار ک باد کے مستحق ہیں نیلم کی بیٹی ہونے کی حثیت سے یہان کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہوں نیلم میر ا گھر ہے جس کی خدمت ایک ماں کی طرح اپنا فرض سمجھتی ہوں اس موقع پر دیگر مقررین جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے چیئر مین مظہر سعید شاہ، سابق وزیر مفتی منصور، چوہدری عبدالرشید، ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ عبدالقیوم، کاتب اعوان، اکرم عباسی، مفتی خالد منظور، اختر ایوب، نیلم یوتھ کے چیئرمین ملک حیات اعوان، عارف مصطفائی نے اپنے خطابات میں شہدائے نیلم کو خراج پیش کرتے ہو ئے یوم نیلم پر اہلیان نیلم کو مبار باد دی اور کہا کہ ضلع کا قیام ان شہداءکی قربانیوں کا نتیجہ ہے جنھوں نے چودہ سال بھارتی جارحیت کا سامنا کرتے ہو ئے تحریک آزادی کشمیر کا احیاءکیا مسلہ کشمیر شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے فلیش پوائنٹ بنا بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہو ا نیلم کے عوم نے ملک کے دفاع کے لئے اپنے گھروں کوبنکرز میں تبدیل کر کے ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا جلسہ میں نیلم کے مقامی فنکاروں ، سکولز کے طلبا ءطلبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا یوم نیلم شیان شان منایا گیا۔




Wednesday, May 11, 2011

www.chinarnews.com.pk:

www.chinarnews.com.pk:

Tuesday, May 10, 2011


 منگل 10 مئی  2011 
 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) وزیر سماجی بہبود آزاد کشمیر محترمہ شمیم علی ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنا تکمیل پاکستان کے نظریہ کو ختم کر نا ہے مسلم کانفرنس نے سخت اور دشوار وقت میں بھی اپنے نظریات پر قائم رہی ہے ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان کو بنایا ہے ہم اس کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کے اتحادی کا کردار ادا کیا پاک فوج نے ہمیشہ سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا فوج یا آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے دیرینہ حل طلب مسلہ کشمیر کو حل کرواتے ہوئے محکوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالے انھوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز پاکستان کا دفاع کرنا جانتی ہے پاکستان کے دفاعی ادراوں کے خلاف ہرزہ سرائی بند کی جائے۔ 


 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ مہتمم برقیات نیلم عبدالاکبر طاہر نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ضلع نیلم میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ایکسپریس فیڈر کو بحال کر دیا گیا ہے کنڈل شاہی 02 میگا واٹ پاور ہاﺅس کے دونوں یونٹس نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام اور گرد نواح کو بجلی کی فراہمی کے لئے ایکسپریس فیڈر کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے بجلی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے طویل لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) سابق چیئرمین معائنہ کمیشن سردار گل خنداں نے مسلم کانفرنس کے کارکنان عوامی وفود کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ضلع نیلم میں مضبوط مستحکم ہوئی ہے نیلم میں جماعت کے ووٹ بنک میں دوگنا اضافہ ہوا ہے مسلم کانفرنس نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے علاقہ کی تعمیر ترقی میں بے مثال کردار ادا کیا ہے اپنی یونین کونسل میں ایک اینٹ رکھنے کی توفیق نہ رکھنے والے مسلم کانفرنس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے عوام کی طرف سے پذیرائی پر وہ ان کے مشکور ہیں نیلم میںسو فیصد ترقیاتی کام مسلم کانفرنس نے کروائے ہیں بیساکھیوں کے سہارے کے بجائے عوام کی طاقت سے آئندہ بھی مسلم کانفرنس کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی ۔