Tuesday, May 10, 2011


 منگل 10 مئی  2011 
 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) وزیر سماجی بہبود آزاد کشمیر محترمہ شمیم علی ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنا تکمیل پاکستان کے نظریہ کو ختم کر نا ہے مسلم کانفرنس نے سخت اور دشوار وقت میں بھی اپنے نظریات پر قائم رہی ہے ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان کو بنایا ہے ہم اس کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کے اتحادی کا کردار ادا کیا پاک فوج نے ہمیشہ سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا فوج یا آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے دیرینہ حل طلب مسلہ کشمیر کو حل کرواتے ہوئے محکوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالے انھوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز پاکستان کا دفاع کرنا جانتی ہے پاکستان کے دفاعی ادراوں کے خلاف ہرزہ سرائی بند کی جائے۔ 


 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ مہتمم برقیات نیلم عبدالاکبر طاہر نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ضلع نیلم میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ایکسپریس فیڈر کو بحال کر دیا گیا ہے کنڈل شاہی 02 میگا واٹ پاور ہاﺅس کے دونوں یونٹس نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام اور گرد نواح کو بجلی کی فراہمی کے لئے ایکسپریس فیڈر کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے بجلی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے طویل لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) سابق چیئرمین معائنہ کمیشن سردار گل خنداں نے مسلم کانفرنس کے کارکنان عوامی وفود کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ضلع نیلم میں مضبوط مستحکم ہوئی ہے نیلم میں جماعت کے ووٹ بنک میں دوگنا اضافہ ہوا ہے مسلم کانفرنس نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے علاقہ کی تعمیر ترقی میں بے مثال کردار ادا کیا ہے اپنی یونین کونسل میں ایک اینٹ رکھنے کی توفیق نہ رکھنے والے مسلم کانفرنس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے عوام کی طرف سے پذیرائی پر وہ ان کے مشکور ہیں نیلم میںسو فیصد ترقیاتی کام مسلم کانفرنس نے کروائے ہیں بیساکھیوں کے سہارے کے بجائے عوام کی طاقت سے آئندہ بھی مسلم کانفرنس کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی ۔

No comments:

Post a Comment