Wednesday, May 11, 2011


Tuesday, May 10, 2011


 منگل 10 مئی  2011 
 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) وزیر سماجی بہبود آزاد کشمیر محترمہ شمیم علی ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنا تکمیل پاکستان کے نظریہ کو ختم کر نا ہے مسلم کانفرنس نے سخت اور دشوار وقت میں بھی اپنے نظریات پر قائم رہی ہے ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان کو بنایا ہے ہم اس کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کے اتحادی کا کردار ادا کیا پاک فوج نے ہمیشہ سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا فوج یا آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے دیرینہ حل طلب مسلہ کشمیر کو حل کرواتے ہوئے محکوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالے انھوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز پاکستان کا دفاع کرنا جانتی ہے پاکستان کے دفاعی ادراوں کے خلاف ہرزہ سرائی بند کی جائے۔ 


 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ مہتمم برقیات نیلم عبدالاکبر طاہر نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ضلع نیلم میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ایکسپریس فیڈر کو بحال کر دیا گیا ہے کنڈل شاہی 02 میگا واٹ پاور ہاﺅس کے دونوں یونٹس نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام اور گرد نواح کو بجلی کی فراہمی کے لئے ایکسپریس فیڈر کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے بجلی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے طویل لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) سابق چیئرمین معائنہ کمیشن سردار گل خنداں نے مسلم کانفرنس کے کارکنان عوامی وفود کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ضلع نیلم میں مضبوط مستحکم ہوئی ہے نیلم میں جماعت کے ووٹ بنک میں دوگنا اضافہ ہوا ہے مسلم کانفرنس نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے علاقہ کی تعمیر ترقی میں بے مثال کردار ادا کیا ہے اپنی یونین کونسل میں ایک اینٹ رکھنے کی توفیق نہ رکھنے والے مسلم کانفرنس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے عوام کی طرف سے پذیرائی پر وہ ان کے مشکور ہیں نیلم میںسو فیصد ترقیاتی کام مسلم کانفرنس نے کروائے ہیں بیساکھیوں کے سہارے کے بجائے عوام کی طاقت سے آئندہ بھی مسلم کانفرنس کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی ۔

Saturday, May 7, 2011

عالمی ادراہ خوراک کی طرف سے سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں بوسیدہ خوراک دینے کی وجہ سے پیٹ کی بیماریاں پھوٹ پڑیں

آٹھمقام (بیورو رپورٹ ورلڈ فوڈ پروگرام نے متاثرین سیلاب کو بوسیدہ آٹا دے دیا پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگیں محکمہ صحت نے آٹا مضر صحت قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ورلڈ فوڈ کے تعاون نے کام کرنے والی این جی اوز نے بحالی کے کاموں کے پروگرام کام برائے خوراک جس میں متاثرین کو کام کے بدلے خوراک فراہم کی جاتی ہے متاثرین کو دیا جانے والا آٹا بوسیدہ نکلا ہے آٹے میں کیڑے مکوڑوں کے علاوہ بدبودار ہونے کی وجہ سے ناقابل استعمال ہے محکمہ صحت کے مطابق خراب آٹا کے استعما ل کی وجہ سے سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں پیٹ کی بیماریا ں پھیل رہی ہیں آٹا ٹسٹ کے بعد غیر معیاری ہونے کے اعلاوہ بوسیدہ ہے متاثرین نے بتایا کہ ایک من کے تھیلے میں آٹا چھان کر دس سے پندر ہ کلو آٹا نکلتا ہے بقیہ گھاس کا بھوسہ پیسا ہوا ہوتا ہے جس کو جانور بھی نہیں کھا رہے ہیں ذرائع کے مطابق چھ ماہ کے راشن جس میں گھی چینی آٹا پتی بسکٹس جو کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے عوض وادی نیلم میں چلڈرن فرسٹ،سکھی تنظیمات تقسیم کر رہی ہیں راشن نہایت غیر معیاری صحت کے لئے مضر ہے متاثرین کو دے کر بیمار کیا جا رہا ہے جبکہ ڈونرز سے کروڑوں روپے بٹور ے جا رہے ہیں محکمہ صحت کی طرف سے مقامی انتظامیہ کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی کا نوٹس لینے کے لئے مکتوب بھی ارسال کیا گیا ہے۔

وادی نیلم کی سرگرمیوں کی تصاویر

Monday, May 2, 2011

نیوز نیلم


 پیر 02 مئی 2011 
 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، کرایوں میں دگنا اضافہ مسافر لُٹنے لگے انتظامیہ بھتہ لے کر خاموش چیف سیکرٹری نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام سے مظفرآباد تک81 کلو میٹر کا کرایہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے104 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے لیکن گاڑیوں کے مالکان نے مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 210 روپے سے لیکر300 روپے تک کرایہ وصول کیا جاریا ہے فی سٹاپ30 روپے بٹورے جا رہے ہیں ٹرانسپوٹررز کی من مانیوں کی وجہ سے مقررہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے آزاد کشمیر میں سب سے چھوٹا روٹ ہونے کے باوجود سب سے زیادہ کرائے وصول کئے جا رہے ہیں مقامی انتظامیہ اہلکاروں نے گاڑی مالکان کے ساتھ منتھلی بُھتے طے کر رکھے ہیں مسافروں کو لوٹنے کی کُھلی اجازت دے رکھی ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا 
ہے ۔
 آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) پیپلز پارٹی نیلم میں اختلافات، کارکنان کی طرف سے میاں اخلاق الرسول کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے علیحدگی کا عندیہ وفاقی وزراءکی آمد پر جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نیلم میں اختلافات کُھل کر سامنے آگئے ہیں دیرینہ اور نظریاتی کارکنان نے ضلعی صدر میاں اخلاق الرسول کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے مقامی ایم ایل اے میاں وحید پر کارکنان طویل عرصہ سے تحفظات کا اظہار کر رہے تھے لیکن موصوف کی جانب سے نظریاتی کارکنان کو مسلسل نظر انداز کرنے پر میاں اخلاق الرسول نے مرکزی قیادت کو آگاہ بھی کیا لیکن تمام تحفظات کے باوجود جماعتی ٹکٹ دوبارہ میاں وحید کو ملنے پر پیپلز پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے متعدد سینئر کارکنان نے دوسری سیاسی جماعتوں سے شمولیت کے لئے رابطے شروع کر دئیے ہیں وفاقی وزراءکی آمد پر بھی پیپلز پارٹی کے عہدیدار کارکنان جلسے کی تیاریوں سے بھی لاتعلق رہے مقامی انتظامیہ کی معاونت کی جلسے کے انتظامات کئے گئے ہیں ضلع نیلم میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن جو کہ پہلے بھی غیر مستحکم تھی اب بڑے پیمانے پر اختلافات کی وجہ سے سیاسی پوزیشن مزید کمزور ہو گئی ہے ۔