پیر 02 مئی 2011
آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، کرایوں میں دگنا اضافہ مسافر لُٹنے لگے انتظامیہ بھتہ لے کر خاموش چیف سیکرٹری نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام سے مظفرآباد تک81 کلو میٹر کا کرایہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے104 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے لیکن گاڑیوں کے مالکان نے مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 210 روپے سے لیکر300 روپے تک کرایہ وصول کیا جاریا ہے فی سٹاپ30 روپے بٹورے جا رہے ہیں ٹرانسپوٹررز کی من مانیوں کی وجہ سے مقررہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے آزاد کشمیر میں سب سے چھوٹا روٹ ہونے کے باوجود سب سے زیادہ کرائے وصول کئے جا رہے ہیں مقامی انتظامیہ اہلکاروں نے گاڑی مالکان کے ساتھ منتھلی بُھتے طے کر رکھے ہیں مسافروں کو لوٹنے کی کُھلی اجازت دے رکھی ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
ہے ۔
آٹھمقام ( بیورو رپورٹ ) پیپلز پارٹی نیلم میں اختلافات، کارکنان کی طرف سے میاں اخلاق الرسول کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے علیحدگی کا عندیہ وفاقی وزراءکی آمد پر جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نیلم میں اختلافات کُھل کر سامنے آگئے ہیں دیرینہ اور نظریاتی کارکنان نے ضلعی صدر میاں اخلاق الرسول کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے مقامی ایم ایل اے میاں وحید پر کارکنان طویل عرصہ سے تحفظات کا اظہار کر رہے تھے لیکن موصوف کی جانب سے نظریاتی کارکنان کو مسلسل نظر انداز کرنے پر میاں اخلاق الرسول نے مرکزی قیادت کو آگاہ بھی کیا لیکن تمام تحفظات کے باوجود جماعتی ٹکٹ دوبارہ میاں وحید کو ملنے پر پیپلز پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے متعدد سینئر کارکنان نے دوسری سیاسی جماعتوں سے شمولیت کے لئے رابطے شروع کر دئیے ہیں وفاقی وزراءکی آمد پر بھی پیپلز پارٹی کے عہدیدار کارکنان جلسے کی تیاریوں سے بھی لاتعلق رہے مقامی انتظامیہ کی معاونت کی جلسے کے انتظامات کئے گئے ہیں ضلع نیلم میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن جو کہ پہلے بھی غیر مستحکم تھی اب بڑے پیمانے پر اختلافات کی وجہ سے سیاسی پوزیشن مزید کمزور ہو گئی ہے ۔
No comments:
Post a Comment