حکومت پاکستان پرائیویٹ موبائل فون
کمپنیوں کو وادی نیلم مین سروس فراہم
کرنے کا پابند بنائے مسلم لیگ ن
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ) حکومت پاکستان پرائیویٹ موبائل فون کمپنیوں کو وادی نیلم مین سروس فراہم کرنے کا پابند بنائے مسلم لیگ ن کے رہنماہ سردار اعجاز سلطان ایڈوکیٹ، مفتی اشفاق احمد خان، چیئرمین کسان فورم جاوید اسداللہ صدر نیلم یوتھ ملک حیات اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او نیلم میں مواصلات کی سروس فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے آزاد کشمیر کے دوتہائی اس علاقہ میں وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے ہدایات کے برعکس ایس سی او صرف ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام میں صرف پانچ سو میٹر کے ایریا میں محدود ایس کام کی سروس فراہم کی گئی ہے جس سے شہر کے اندر میں بھی سروس دستیاب نہیں ہے وقت گزاری سے کام لیا جا رہا ہے وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کو بھی کھو ہ کھاتے میں ڈال دیا ہوا ہے موبائل فون سروس کو ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں وادی نیلم میں موبائل فون سروس کی فراہمی کے لئے وفاقی وزارت مواصلات کی طرف سے 57 کروڑ روپے کے فندز بھی دئیے گئے ہیں سپیشل کمیونیکشن ارگنائزیشن مواصلات کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے بے بنیاد من گھڑت مفروضات کے ذریعے وادی نیلم کے عوام کو موبائل فون سروس کی فراہمی سے محروم رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے وادی نیلم کے عوام ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے دبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، چیئر میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی پورے ملک کی طرح آزاد کشمیر کا مواصلاتی نظام پی ٹی سی ایل کے حوالے اور وادی نیلم میں تمام کمپنیوں کو موبائل فون سروس فراہم کرنے کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment