Saturday, November 12, 2011

 ا
فواج کا کوئی بھی غیر آئینی اقدام بغاوت کے زمرے میںآ تا ہے، آئین پامال کرنے اور اس میں معاونت کرنے والے پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدریd
اسلام آباد… چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں تو ملک میں استحکام پیدا ہو گا، افواج کا کوئی بھی غیر آئینی اقدام بغاوت کے زمرے میںآ تا ہے، آئین پامال کرنے اور اس میں معاونت کرنے والے پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی اسلام آباد کے شرکاء سے سپریم کورٹ بلڈنگ میں خطاب کر رہے تھے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین کے برخلاف اگر کوئی ادارہ اختیارات حاصل کرے گا تو عدالت اس اقدام کی توثیق نہیں کرے گی، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فیصلے میں قرار دے چکے ہیں کہ مسلح افواج کا جو بھی قدم وفاقی حکومت کی ہدایات کے بغیر ہو گا وہ غیر آئینی ہو گا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کوئی جج آئندہ پی سی او کا حلف نہیں اٹھائے گا۔ ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کی جا چکی ہے۔

No comments:

Post a Comment