Thursday, December 22, 2011

محکمہ صحت میں کام کرنے والی نیشنل پروگرام نیلم لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو سات ماہ سے تنخواﺅں کی ادائیگی نہ ہوسکی، چولہے بجھ گئے نوبت فاقوں تک جا پہنچی
آٹھ مقام (بیورورپورٹ ) محکمہ صحت میں کام کرنے والی نیشنل پروگرام نیلم لیڈی 
ہیلتھ وزیٹرز کو سات ماہ سے تنخواﺅں کی ادائیگی نہ ہوسکی، چولہے بجھ گئے نوبت فاقوں تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نیشنل پروگرام نیلم میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ وزٹرز، ورکرز کو سات ماہ سے تنخواﺅں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے چولہے بجھ کر رہ گئے ہیں دکانداروں کی طرف سے ادھار بھی نہ ملنے کی وجہ سے فاقوں تک نوبت جا پہنچی ہے ان غریب خواتین کا کوئی متبادل زریعہ معاش نہیں ہے ضلعی کوآرڈی نیٹرغلام نبی ملنے والے فنڈز کو جعلی ووچر بنا کر ہڑپ کر جاتا ہے اکثر غائب رہتا ہے جعلی ٹی اے ڈی اے بنا کر کھا جاتا ہے خود گھر میں بیٹھ کر تنخواہ ، فنڈز کھا جاتا ہے ورثا ءنے سیکرٹری ہیلتھ پاکستان سے غریب لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواﺅں واجبات کی ادائیگی اور ضلع نیلم میں فرض شناس کوآرڈی نیٹر کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

No comments:

Post a Comment