ہفتہ 17 ستمبر 2011
آٹھ مقام ( بیورورپورٹ ) ایس سی او کی غفلت، ٹیلی فون لائنوں کا نیٹ ورک مصروف کال ملنا ناممکن ہوگئی صارفین کو مشکلات کا سامنا پی ٹی سے سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ سول سوسائٹی سیاسی و سماجی مذہبی رہنماﺅں سردار اعجاز سلطان ایڈوکیٹ، چیئرمین شاہنواز خان، رستم بٹ، مفتی اشفاق احمدخان، چیئرمین خواجہ عبدالرشید، ابراراحمد خواجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وادی نیلم میں مواصلات ٹیلی فون کی سروس فراہم کرنے والا صرف ایک ادارہ سپیشل کمیونکیشن ارگنائزیشن ہے جو کہ لینڈ لائن فون سروس کی سہولیات مہیا کر رہا ہے لیکن مسابقت نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلی فون سروس نہایت ناقص ہے وادی نیلم میں ایس سی او کی طرف سے 06 ڈیجیٹل ایکس جینجز چلہانہ، میرپورہ، جورا ، کنڈل شاہی آٹھمقام نگدر کا آپٹیکل فائبر سے میڈیا کی سہولت ہونے کے باوجود بیک وقت سینکڑوں صارفین صرف ساڑھے تین سو افراد بات کر سکتے ہیں میڈیا نیٹ ورک مصروف ہونے کی وجہ سے صارفین ایمرجنسی کال سمیت گھنٹوں بیٹھ کر ایک نمبر کو بار بار ی ڈائل کرنا پڑتا ہے ٹیلی فون پر موجود دیگر سہولیات ایس ایم ایس سروس، کال ویٹنگ، کانفرنسنگ کی سہولت کی دستیاب نہیں ہے پری پیڈ سروس سے کال ملنا مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ہے پیکیج کالنگ کارڈ سے ملائی گئی کالز کو بھی ماہانہ بلات میں ڈال دیا جاتا ہے بوگس بلات کے ذریعے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے بلات درستگی کے لئے ہزاروں روپے خرچ کر کے مظفرآباد جانا پڑتا ہے ایس سی او کی ٹیلی فون سروس عوام کے لئے سہولت کے بجائے عذاب بن گئی ہے انھوں نے حکومت پاکستان، پی ٹی اے سے آزاد کشمیر کا مواصلاتی نظام پی ٹی سی ایل کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آٹھ مقام ( بیورورپورٹ ) محکمہ بہبود آبادی کو نارمل میزانیہ پر نہ لایا جا سکا، تین وزراءاعظم کے اعلانات کے باوجود سینکڑوں ملازمین کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں محکمہ بہبود آبادی کو تین سابق وزراءاعظم کے اعلانات کے باوجود ملازمین کو نارمل میزانیہ پر نہیں لا یا جا سکا ہے پاکستان میں این ایف سی ایوارڈ کے بعد محکمہ صوبوں کو منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ آزاد کشمیر میں محکمہ بہبود آبادی کو کشمیر کونسل کے سپرد کیا گیا ہے محکمہ کا باقاعدہ سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے روان مالی سال میں محکمہ بہبود آباد ی کو نامل بجٹ میں شامل کرنے کے اعلان پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا ہے کشمیر کونسل سے ملازمین کی تنخوائیں ری وائز نہیں ہو سکی ہیں تنخواﺅں کی عدم ادائیگی سے سینکڑوں ملازمین مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں محکمہ کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے ملازمین کے ورثاءنے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
No comments:
Post a Comment