Thursday, June 2, 2011



 جمعرات 03 جون 2011  خواجہ فیاض حسین
 آٹھمقام ( نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی ضلع نیلم کا اجلاس زیر صدارت سید شبیر شاہ مرکز آٹھمقام میں منعقد ہوا جس میں ضلع نیلم کے جنرل کونسل ے جملہ اراکین نے شرکت کی اجلاس سے سے خطا ب کرتے ہوئے امیر ضلع سید شبیر شاہ، سیکرٹری ضیائا لرحمان قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے میں عدل انصاف کے قیام کے لئے عوام کے مسائل کا حل بے روز گاری کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات ہیں ظلم کرپشن میرٹ کی پامالی کے خلاف جہدو جہد جاری رہے گی حالیہ انتخابات کے حوالہ سے جماعت کی پالیسوں کا جائزہ لیتے ہوئے ن لیگ کے ساتھ انتخابی اتحاد کے حوالہ سے ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں قاضی غلام سرور،عنایت علی قاسمی ڈاکٹر ضیاءالرحمان ممبران ہوں گے جو مسلم لیگ ن کے ساتھ ضلعی سطح کے معاملات طے کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ 
آٹھمقام ( نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ن کے سینئررہنماﺅں حبیب اللہ خان ،نمبردار سیف الرحمان ، مفتی عادل، راجہ عالم خان ،راجہ ذاکر، محمد حسین خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کا قیام فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لئے بنائی گئی تھی لیکن مسلم لیگ پربھی اجارہ دار طبقے نے قبضہ کر لیا ہے وادی نیلم میں مقامی شخص کو ٹکٹ نہ دے کر گلط فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ میں شامل ہونے والے افراد اپنی جماعتوں میں واپس جانا شروع ہو گئے ہیں مفتی منصور کی صورت میں جماعت کی مستحکم تھی لیکن نیلم کے باشعور عوام کسی چراغ بیگ کو ووٹ دینا تو دور کی بات ہے کسی کو نیلم میں اپنی نمائندگی کے ئے قبول کرنے پرتیار نہیں ہیں 
آٹھمقام ( نمائندہ جنگ ) پاکستان ریڈ کریسنٹ کے سیکرٹری محمد عظیم خان نے کہا کہ نیلم بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے نقصان کی تلافی ممکن نہیں ہے شہید ہونے والوں کے ورثاءکے دُکھ میں برابر شریک ہیں پی آر سی ایس کا سٹاف رضا کار لاشوں کو ڈھونڈنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں بدقسمتی سے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے ضلعی انتظانیہ نیلم کی درخواست پر جلد ایک ایمبو لنس مہیا کر دی جائے گی انھوں نے شہداءکے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ 
آٹھمقام (نمائندہ جنگ ) معروف صحافی امیر الدین مغل نے کہا ہے کہا ہے کہ ان کا کسی سیا سی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی امید وار کے کارکن بنکر اس کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں ایسے میں بعض عناصر ان میرے نام سے اخبارات میں امید واروں کی حمائت میں بیانات لگوا رہے ہیں کہ میں نے کسی امید وار کی حمائت کر د ی ہے یہ بیانات سرا سر غلط اور بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ میں پروفیشنل جرنلسٹ ہو جو بین الاقوامی او ر قومی اداروں کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کر رہا ہوں لہذاکسی بھی سیاسی جماعت کے کارندوں او ر امید واروں کے حمائیتیوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ میرا نام سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں بصورت دیگرمیں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔


آٹھمقام (نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرسکول ٹیچر ارگنائزیشن کے رہنماہ شیخ معراج خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی کو بد نام کرنے والے سیاستدان کسی کے مخلص نہیں ہیں پاک فوج نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ ہر مشکل میں تاریخی کردار ادا کیا ہے آئی ایس آئی جس سے ملک دشمنوں کی نیندیں حرام ہوتی ہیں سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے نام نہاد سیاستدان ملکی سلامتی کے اداروں کو بد نام کرنے کی مکروہ سازشیں کر رہے ہیں پاکستان کے عوام انی محافظ فوج کے شانہ بشانہ ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں۔ 




آٹھمقام (نمائندہ جنگ ) مواصلات کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے نیلم کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نیلم میں موبائل فون سروس کی کے اعلان پر عملدرآمد کروائیں یوتھ کے چیئر مین ملک حیات اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وادی نیلم آزاد کشمیر کادو تہائی علاقہ ہے حکومت کی آمدنی کا 80 فی صد نیلم سے ریونیو حاصل ہوتا ہے لیکن سازش کے تحت وادی نیلم کے تین لاکھ عوام کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے 90 فیصد آبادی مواصلات کی جملہ سہولیات سے محروم ہے گوگل ارتھ کے دور میں دقیانوس عناصر موبائل فون سروس کی فراہمی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں دو وفاقی وزراءسمیت وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے موبائل فون سروس کی فراہمی کے اعلان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے سیاحوں نے موبائل فون سروس کے نہ ہونے کی وجہ سے نیلم کا رُخ کرنا چھوڑ دیا ہے موبائل فون سروس کی فراہمی سے جہاں عوام مستفید ہوتے وہاں سیاحت کی صنعت بیٹھ کر رہ گئی ہے سیاحت سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کے چولہے بُجھ کر رہ گئے ہیں انھوں نے کہا کہ حالیہ بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اعداد شمار فون کی عدم دستیابی کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکے ہیں نیلم کے عوام کا اپنے عزیزواقارب کے ساتھ موصلاتی رابطہ نہیں ہے نیلم یوتھ نے تمام سیاسی و سماجی رہنماﺅں کے ساتھ مل کر پرامن اجتجاج کیا ہے لیکن مثبت نتائج نہ ملنے کی وجہ سے یکم جون سے باقاعدہ اجتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نیلم کے اس مسلہ پر ان کی مدد کرے لیکن ہم حکومت پاکستان وزیر اعظم پاکستان سے استدعا کرتے ہیں کہ نیلم کے عوام کو موبائل فون سروس کی فراہمی کے اعلانات پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔ 


آٹھمقام ( نمائندہ جنگ ) پر یس فار پیس کے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹی، امیر الدین مغل، سینئر صحافی خواجہ فیاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافی سلیم شہزاد کا اغواءاو بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے حکومت پاکستان ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پُہنچائے حکومت صرف تعزیت کرکے بری الذمہ نہیں ہو سکتی ہے پس منظر حقائق کلو سامنے لانے کے لئے چیف جسٹس پاکستان چوہدری افتخار جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں انھوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ورکنگ جرنلسٹس عد تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں حکو ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے تمام صحافت تنظیمات کی طرف سے اتجاج اور سوگ میں برابر کے شریک ہیں ۔
آٹھمقام ( نمائندہ جنگ ) جاگراں کے علاقہ میں شیر گُھس آیا20 مویشی کھا لئے علاقہ میں خوف ہراس وائلد لائف متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر معاوضہ جات کی ادائیگی کرے۔ تفصیلات کے مطابق آٹھمقام کے زیر یں علاقہ جاگراں میں شیر نے آبادیوں میں گھس کر متعد مویشی بکریاں گھوڑ ے کھا لئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف ہراس پیدا ہو گیا ہے علاقہ کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے معاوضہ جات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

No comments:

Post a Comment