جمعہ 24 جون 2011 خواجہ فیاض حسین
آٹھ مقام (خواجہ فیاض حسین/ نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بلائی نیلم کے علاقہ کیل میں پیپلز پارٹی کے نتخابی مہم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلہ کشمیر کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی ہے وادی نیلم کےموبائل فون فروس، صحت ، مواصلات تعلیم تمام مسائل سے آگاہ ہوں اعلانات پر مخالف جماعتیں ایشو بنا لیتی ہیں انتخابات کے فورا بعد وادی نیلم کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی پیکیج دیا جائے گا ہمارے خلاف باتیں کی جاتی ہیں لیکن ہم اس کا نوٹس ہی نہیں لیتے 1973 کے آئین کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے جموریت کو مستحکم کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم پر مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ ہم اداروں کو کمزور کر رہے ہیں لیکن جتنا پیپلز پارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے اتنا کوئی اور نہیں کرتا ہے جمہوریت کے لئے ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں مسلہ کشمیر ھل کرنے کے لئے پاک بھارت مذاکراتی عمل جاری ہے میں نے اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کو شرم الشیخ میں مسلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات ٹیبل ٹاک سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے ہم اسلحہ کی دوڑ کے بجائے خطہ کوپرامن اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں جو کہ خطہ کی بے روزگاری غربت کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے آزاد کشمیر کے لوگ عوامی مفاد عامہ کے پیش نظر پیپلز پارٹی ہی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں یہاں کے مسائل اور تعمیرترقی ہماری ذمہ داری ہے ۔
No comments:
Post a Comment