جمعرات 30 جوان 2011
آٹھ مقام ( بیورو رپورٹ ) وزیرحکومت آزادکشمیر محترمہ شمیم علی ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وفاق نے بدترین مداخلت کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے ہیں الیکشن کمشنر نے جانبدرانہ کردار ادا کیا ریاست کی واحد نمائندہ اکثریتی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کو اقلیت میں تبدیل کر کے ریاست جموں کشمیر کے سٹیٹس کو تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے 70ءکی دھائی میں بھی آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کو مجاہد اول نے ناکام بنایا تھا اس مرتبہ انتخابات کی آڑ میں تقسیم کشمیر کی مشق کی جا رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرمیں من پسند قیادت کو اقتدار میں لانے کے لئے کشمیریوں کی رائے کو بلڈوز کرتے ہوئے دھاندلی کے ذریعے مالی انتظامی وسائل کی طاقت پر پی پی پی کے امیدواروں کو دھونس دھاندلی کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا ہے امریکہ کی طرف سے کیری لوگر بل کی رقم پاکستان کی عوام کی روزمرہ زندگی میں بہتری کے استعمال کے بجائے آزاد کشمیر میں ساڑھے تین ارب روپے سیاسی وفاداریاں خریدنے ورکرز جیالوں میں سیاسی رشوت کے طور پر دی گئی ہیں دانستہ طور پر دوران گنتی انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے میڈیا کے ذریعے دھاندلی کا بھانڈا پھوٹنے پر وفاقی حکومت سٹپٹا گئی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اترتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو او آئی سی کے اجلاس میں جانے کے لئے روکا گیا جس سے پوری کشمیری قوم کی تذلیل توہین کی گئی ان قابل مذمت واقعات سے نفرت جنم لیتی ہے ہم استحکام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ان اقدامات سے مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف قومی کاز کو ناقابل تلافی نقصان پُہنچ رہا ہے میاں نواز شریف بڑے سیاستدان ہونے کے کے باوجود آزاد کشمیر میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے ساتھ نجی اختلافات کی بنیاد پر ن لیگ کے بجائے راجہ لیگ قائم کر کے برادری عزم اور علاقائی تعصبات پیدا کئے مہاجرین کی نشستوں پر ڈنڈے کے ذور پر اپنے امیدواروں کو کامیاب کروایا چیف الیکشن کمشنر تمام بے ضابطگیوں پر کنٹرول کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کا کردار ادا کرتے رہے پولنگ کے دوران تمام بے ضابطگیوں کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں مبینہ دھاندلی سے تحریک آزاد ی پر پاکستان کے موقف کو نقصان ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان اور بھارت کے درمیان اسلام آباد میں تنازعات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات ہورہے تھے دوسری طرف آزادی کے بیس کیمپ میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے جا رہے تھے ادھر تم ادھر ہم کسی حل کو کشمیریوں کی مرضی کے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا کشمیر میں سیاسی بیداری لٹریسی ریٹ بہت زیادہ ہے کوئی فیصلہ ان کی مرضی کے بغیر قبول نہیں ہو سکتا ہے کشمیر کے تنازعہ کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قرادادیں موجود ہیں کشمیر پرامن قوم ہیں جو کہ آزادی او حق خود ارادیت کے لئے جہدو جہد کر رہے ہیں عالمی برادر ی کشمیریوں کو آزادی دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی سیاسی نمائندہ جماعت ہے جو کہ کشمیری قوم کے تشخص کی محافظ ہے غیر ریاستی جماعتوں کو جارحانہ طور پر مسلط کرنا عوامی رائے عامہ کو بلڈوز کرنا جمہوری اقدار کے منافی کشمیریوںکی زبان بند کرنے کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ عوام نے انھیں ووٹ سے منتخب کیا لیکن نتائج تبدیل کرکے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا لیکن عوام کی بھرپور نمائندگی کی جائے گی ماضی میں بھی جھنڈیاں لگا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے وہ لوگ جن کا عوام نے کبھی چہرہ نہیں دیکھا عوام پر مسلط کیا گیا عوام کے مشکور ہیں جنھوں نے اپناقیمتی ووٹ سے نوازا ان کے صدر وزیر اعظم ہم ہی ہیں ان کے مفادات کا تحفط کیا جائے گا ۔
No comments:
Post a Comment