جمعرات 16 جون 2011
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) نیلم کے سیاسی و سماجی رہنماﺅں سردار لیاقت علی خان علی زمان مغل غلام نبی خان گوھر علی حبیب اللہ نے سحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سابق وزیر مفتی منصور الرحمان کے مسلم کانفرنس میں شمولیت کے بعد نیلم میں کسی قسم کا کوئی فارود بلاک نہیں ہے بلکہ مسلم کانفرنس مین ان کی شمولیت سے جماعتی امیدوار سردار خنداں کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے مسلم کانفرنس کی جیت کو دیکھ کر مخالفین پروپیگنڈا کر رہے ہیں مسلم کانفرنس سے سیاسی وابستگی رکھنے والے ملازمین کے خلاف بے بنیاد درخواستیں دے کر ووٹ حاصل کرنے کے لئے بلیک میل کیا جا رہا ہے شکست نظر آنے پر ایسے عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مخالفین کو دباے کے لئے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو چیک کریں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے بے بنیاد شکایات پر مخالفین کودبانے کے لئے درخواست بازی سے گریز کیا جائے۔
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) آزاد کشمیر سکول ٹیچر اگنائزیشن کے مرکزی رہنماہ شیخ معراج خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواﺅں میں اضافہ نہ کر کے وفاقی حکومت نے ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا ہے ملازمین کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں پاکستان کی حکومت وزراءاعلٰی بیورو کریسی عیاشیوں میں مصروف ہیں غیر ضروری اخراجات میں کمی کر کے ملازمین کی تنخواﺅں میں اضافہ کیا جا سکتا تھا لیکن حکومت عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ اور مہنگائی میں خوفناک اضافہ کی وجہ سے غریب آدمی چھوٹے ملازمین سے دو وقت روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے وفاقی حکومت بجٹ پاس کرتے ہوئے فوری طور پرکم از کم تنخواﺅں میں تیس فیصد اضافہ کرے۔
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) نیلم کو موبائل فون سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے سابق چیئر مین معائنہ کمیشن سردار گل خنداں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اپنے دورہ نیلم کے دوران موبائل فون سروس کی فراہمی کے اعلان پر عملدرآمد کے لئے احکامات جاری کریں مقامی لینڈ لائن آپریٹر ایس سی او بھی ایس کام کی سروس کی فراہمی میں لیت لعل سے کام لے رہا ہے وزارت دفاع سے بھی نیلم کو موبائل سروس کی فراہمی کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں لیکن مقامی لینڈ لائن فون آپریٹر حکام کے ساتھ مل کر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے موبائل فون سروس کی فراہمی کے لئے من گھرٹ جواز بنا کر رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ ایس کام فون سروس کی فراہمی کے لئے کام شروع کرنے کے باوجود نہایت سست روی سے کام لیا جا رہا ہے جس سے نیلم کے عوام میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے دو وفاقی وزراءقمر زمان کائرہ ، میاں منظور وٹو اور وزیر اعظم پاکستان نیلم میں اپنے اعلانات پر عملدرآمد کروائیں۔
No comments:
Post a Comment