آٹھ مقام ( نمائندہ جنگ ) لائن آف کنٹرول ٹیٹوال سیکٹر چلہانہ کراسنگ پوایئنٹ سے41 افراد نے لائن آف کنٹرول عبور کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق منقسم کشمیری خاندانوں کے41 افراد نے اپنے عزیز اقارب کو ملنے کے لئے چلہانہ کراسنگ پوائنٹ سے لائن آف کنٹرول کو عبور کیا ہے آزاد کشمیر سے23 افراد بھارتی زیر انتظام کشمیر کا سفر کیا ہے18 افراد اپنے پیاروں کو ملنے کے لئے آزاد کشمیر آئے ہیں مجموعی طور پر41 افراد کی آمدرفت ہوئی ہے کراسنگ کے دوران دونوں اطراف میں مقامی انتظامیہ آفیسران سکیورٹی اہلکار موجود تھے آر پار جانے والے افراد کو ان کے میزبانوں نے خوش آمدید کہتے ہوئے استقبال کیا ہے ۔
آٹھ مقام ( نمائندہ جنگ ) متحدہ یوتھ فورم نیلم کے چیئر مین مفتی اعجاز احمد خان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مقامی ایم ایل اے میاں وحید نے سیاسی کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے نیلم میں موبائل فون سروس کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ڈالے رکھی میاں وحید ایک بار پھر یم ایل اے بننے میں کامیاب ہو گیا ہے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بھی قائم ہو جائے گی میاں وحید پہلی فرصت میں پورے نیلم میں موبائل فون سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں الیکشن کے دوران ایس کام کی فراہمی کا ڈرامہ رچا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی پانی سر سے گزر چکاہے نیلم کے عوام اب کسی طفل تسلی میں نہیں آئیں گے جدید مواصلات کی سہولیات کی فراہمی تک نیلم عوام متحدہ محاذ کا اجتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا حکومت کے بننے کے بعد اس میں مزید تیزی لائی جائے گی
No comments:
Post a Comment