آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) پی ایس ایف کے سابق رہنماہ شیخ جواد مشتاق لیسوا کے مقام پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا ترے گی مفاہمت کی سیاست کے تحت لوگوں کے کام کئے جائیں گے کسی کے ساتھ کوئی انتقامی کاروائی نہیں ہو گی آزاد کشمیر میں مضبوط اور فعال عوامی حکومت قائم کرنے کے لئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزیر اعظم بنایا جائے پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزیر اعظم بنانے کے لئے وفاقی قیادت کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے۔
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) رشتہ کے تنازع نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا مقدمہ درج پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق طفیل اختر بھٹی سکنہ اشکوٹ کو رشتہ دینے کے انکار پر لڑکی والوں کے رشتہ دار عبدالرشید ولد مجید نے پستول سے فائر کر کے شدید زخمی کر دیا ہے لوگوں نے واقعہ کی اطلاع قریبی پولیس کو دی مضروبہ کو شدید زخمی حالت میں ایم ڈی ایس منتقل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) مسلم کانفرنس کے سینئر کارکنوں راجہ زاہد خان ، راشد بصیرشرافت علی میر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم کانفرنس نیلم کی مقامی قیادت اتخابات میں سنجیدہ نہیں تھی مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار گل خنداں اپنے لئے ووٹ مانگنے کے بجائے پیپلز پارٹی کی مہم چلارہے تھے آخری تین دنوں میں لوگوں سے ملنے کے بجائے گھر سوئے رہے کسی جگہ پورے الیکشن میں دس روپے کا پوسٹر تک نہیں لگایا نظریاتی کارکنوں نے بھرم رکھنے کے لئے چندہ کر کے جھنڈے اور پرانے بینر پوسٹر آیزاں کئے رکھے الیکشن ہارنے کے بعد ووٹ دینے والوں کا شکریہ تک ادا کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ہے جبکہ خواجہ شفیق نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ غلام قادر کو ووٹ دلوائے مفتی منصور جماعت کو ووٹ دلانے کے بجائے شاہ غلام قادر کے خلاف مہم چلا کر رکھی اور ووٹ پیپلز پارٹی کو دیا جماعتی کارکنوں اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کو دھوکہ دیا اب دھاندلی کا بہانہ بناکر جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انھوں نے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے مقامی قیادت کی خرمستیوں کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ) نیلم بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش دریائے نیلم سے باڑیاں کے مقام سے برآمد نعش امانتا دفن، تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ وادی نیلم کے بس حادثہ میں جاں بحق ہو نے والی ایک خاتون آسیہ مجید کی مسخ شدہ نعش باڑیاں کے مقام سے دریائے نیلم سے برآمد ہوئی ہے جس کو مقامی لوگوں نے ورثاءکے نہ ملنے پر امانتا تدفین کر دی ہے ۔
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے حلقہ ایل اے30اور ایل اے36میں انتخابات کے التواءکے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ میں دائردرخواست پر بحث مکمل ،عدالت نے دونو ں فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے جانے کے اقدام کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے طاہر کھوکھر نے آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس کی سماعت ہائیکورٹ کے فل بینچ نے کی ۔ہفتہ کے روز درخواست کی سماعت کرنے والے فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کی جبکہ بینچ میںجسٹس چودھری منیر احمد اور جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی شامل تھے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھراور ان کے وکیل میر شرافت ایڈوکیٹ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواجہ نسیم احمد ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔ایم کیو ایم کی جانب سے دائر کردہ رٹ کے جواب میں الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں امن و امان کے صورت حال کے پیش نظر انتخابات ملتوی کیے گئے ۔کراچی میں امن عامہ کو برقرار رکھنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے اور اس میں الیکشن کمیشن یہ آزاد کشمیر حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ۔جونہی سندھ حکومت امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے رپورٹ دے گی فوری انتخابات منعقد کر دیے جائیں گے۔اس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے سوال کیا کہ اگر آزاد کشمیر کے ان انتخابی حلقوں میں جہاں لوگ مرے، گاڑیاں جلی ، عدالتوں پر حملے ہوئے عمارتیں جلائی گئیں اور بیلٹ بکس چھینے گئے وہاں دوبارہ الیکشن کا شیڈول دیا جا سکتا ہے تو کراچی میں کیوں نہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے حکومت سند ھ پولیس کی جس رپورٹ کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی کیے گئے اس میں اس قسم کا کئی تذکرہ نہیں کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور بلکہ اسمیں کیا گیا ہے کہ دونوں ریٹرننگ افسران کی جانوں کو خطرہ ہے جبکہ وہ وہ دونوں اپنے عہدوں سے پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں اور الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے متبادل ناموں کے فراہمی کے باوجود آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے نئے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی کاروائی نہیں کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کے زریعے وہاں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے جو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ اسمبلی فلور پر اور میڈیا کے سامنے یہ بیان دے چکے ہیں کہ کراچی میں امن و امن کی صورت حال بہتر اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیںمگر اس کے باوجود مبہم پولیس رپورٹ پر الیکشن کا التواءایک سازش کا حصہ ہے جس سے ہزاروں ووٹروں کے بنیادی حقوق غصب کیے گئے ہیں۔اپنے ریمارکس میںچیف جسٹس نے کہا کہ آئین سپریم لاءہے اور اس پر کسی دوسرے قانون کو فوقیت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت کے فل بینچ نے دونوں فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور توقع ہے کہ یہ فیصلہ سوموار تک سنا دیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment