Monday, August 8, 2011

پیر 08 اگست 2011
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) نیلم یوتھ کے رہنماﺅں چیئر مین ملک حیات اعوان، سید صدام بُخاری، مفتی اشفاق احمد خان، لطف الرحمان قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی نیلم میں موبائل فون سروس کی فراہمی کے لئے یک نقاطی ایجنڈہ کے تحت اجتجاجی تحریک کو فعال کر دیا گیا ہے وفاقی وزراءسمیت وزیر اعظم پاکستان وادی نیلم میں ہنگامی بنیادوں پر موبائل فون سروس کی فراہمی کا اعلان کر چکے ہیں گذشتہ تین سالوں سے اعلانات کا عمل جاری ہے مقامی لینڈ لائن آپریٹر ایس سی او کی طرف سے ایک ماہ کے اندر اایس کام موبائل فون سروس کی فراہمی کا دو سال سے اعلان وقت گزاری کا محض ایک بہانہ ہے مواصلات کی سہولےات نہ ہونے کی وجہ سے سیاحت کی صنعت ختم ہونے سے ہزاروں خاندانوں کے چولہے بُجھ چکے ہیں کوئی بھی سرکاری اہلکار صرف موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے نیلم میں سروس تک کرنے نہیں آتا ہے عوامی سرکاری و نیم سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں صرف لینڈ لائن کی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے من گھڑت جواز بنا کر نیلم میں پرائیویٹ کمپنیوں کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے اس طرح کے اقدامات سے عوام میں نفرت اور احساس محرومی کو جنم دیا جا رہا ہے انتخابات کی وجہ سے نیلم یوتھ نے اجتجاجی تحریک کو محدود کیا تھا نیا حکومتی سیٹ اپ بننے کے بعد نیلم یوتھ بھرپور طریقے سے پوری وادی نیلم میں موبائل فون سروس کی فراہمی کے لئے اجتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے تمام مکاتب فکر کی مشاورت سے وزیر اعظم ہاﺅس اسلام آباد کے سامنے دھرنا اور بھوک ہڑتال کی کال دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح اازاد کشمیر میں بھی مواصلات نظام پی ٹی سی ایل کے حوالے کیا جائے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی موبائل فون کمپنیوں کو پورے ملک کی طرح وادی نیلم میں بھی سروس فراہم کرنے کا پابند بنائے امتیازی دوہرا سلوک کی وجہ سے تنگ آمد بجنگ آمد کسی بھی شدید رد عمل کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہو گی۔
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور کی ٹھیکیداروں کے ساتھ بدتمیزی، تعمیراتی کام بند ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام میں محکمہ تعمیرات عامہ کے جاریہ منصوبہ تعمیر دفتر ایس ڈی او کی دیوار بندی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر عبدالقیوم مغل کی موجودگی میں ڈرائیور فضل بٹ نے ایس ڈی ایم کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے زبردستی کام بند کرا دیا تعمیراتی سامان اُٹھا کر لے گیا اور ایکسویٹرمشین کے ذریعے کیا گیا کام اُکھاڑ دیا گیا جس پر ٹھیکیدار کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آیا مہتمم تعمیرات عامہ عرفان اللہ نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات کے بعد دبارہ کام شروع کیا تو ڈرائیور فضل بٹ نے ٹھیکیداران کے ساتھ دبارہ بدتمیزی شروع کر دی اور مزدوران کو بھگا دیا جس پر ٹھکیدار یونین نے اجتجاجا ضلع نیلم کے جملہ ترقیاتی منصوبہ جات کے جاریہ کام بند کر دئیے ہیں مہتمم تعمیرات بلڈنگ عرفان اللہ نے اپنے موقف میں بتایا ہے کہ جملہ کام قواعد ضوابط کے تحت ہو رہا ہے انضباطی کاروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو مکتوب تحریر کیا گیا ہے جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا کو آفیسر موقف دینے کے لئے دستیاب نہیں تھا۔

No comments:

Post a Comment