Tuesday, August 9, 2011


 منگل 09 اگست 2011 
 آٹھ مقام ( بیورو رپورٹ ) نیشنل بنک آٹھمقام کا آن لائن سسٹم خراب سرکاری ملازمین کو تنخوائیں جاری نہ ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع آٹھمقام کے نیشنل بنک کے سٹیلائٹ انٹرنیٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کو تنخوائیں نہیں مل سکی ہیں ماہ رمضان میں ملازمین کو تنخواﺅں کی عدم دائیگی سے شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ملازمین تنظیموں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 


آٹھ مقام ( بیورو رپورٹ ) نیلم ترقیاتی ادارہ میں بڑے پیمانے پر گھپلے اعلٰی سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ادارہ کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں بوگس تقرریوں چھ کروڑ سے زائد مالی خرد برد کے انکشاف کے بعد محکمہ کے اہلکاروں نے ریکارڈ میں ترامیم کی جارہی تھیں زیادہ تر ریکارڈ کو تلف کر دیا گیا ہے جس میں دو سابق چیئرمین ایک سیکرٹری اور مرکزی کردار ایک ضیاءاصغر نامی اکاﺅنٹنٹ ہے جنھوں نے گیارہ سابق ملازمین کو فارغ کرکے25نئے ملازمین جن میں ان کے رشتہ دار اقرباءبھی شامل ہیں لاکھوں روپے رشوت لے کر بغیر مشتہر بدوں ٹسٹ انٹرویو کے سکیل5 سے 17 تک خلاف قانوں سابقہ تاریخوں میں تین سال قبل سے تقرریوں کے آرڈر جاری کئے گئے قانونی شلٹرحاصل کرنے کئے لئے بھرتی شدہ ملازمین سے تنخواﺅں کی ادائیگی کے لئے عدالت میں رٹ دائر کروائی گئی ترقیاتی منصوبہ جات کے نام پر6 کروڑ سے زائد کی رقم کی خرد برد کی گئی جس کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے بڑے پیمانے پر کرپشن کے دستاویزی شواہد کے انکشافات کے بعد محکمہ کے حکام اہلکاروں نے ریکارڈ میں ترامیم اور اہم دستاویزات تلف کرنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر نیلم ترقیاتی ادارہ کے چک آٹھمقام کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے ملوث اہلکار بھی روپوش ہو گئے ہیں تفتیشی اداروں کی طرف سے مالیاتی خرد بر خلاف ضابطہ تقرریوں کی تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔ 




آٹھ مقام ( بیورو رپورٹ ) جاگراں پاور ہاﺅس کی بحالی کے دعوے بے بنیاد نکلے
 لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیڈرل الیکٹرک بورڈ کے جاگراں پاورہاﺅس کے اگست سے قبل بحالی کے دعوے بے بنیاد نکلے ہیں ایک سال کا عرصہ گزرنے اور 30 کروڑ خرچنے کے باوجو د تعمیر نو بحالی کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے زرائع کے مطابق محکمہ کے حکام نے تعمیراتی کام کمیشن پر اپنے عزیز اقارب کو دے رکھا ہے جو کہ پہلے دن کام کرتے ہیں دوسرے دن کام ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو جاتا ہے ایک سال سے پاور اسٹیشن کی بندش کے باعث حکومت کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے ایک سال میں صرف دو ٹربائنیں چل سکیں گی32 میگاواٹ کے بجائے صرف5 میگاواٹ کی بحالی متوقع ہے لیکن پاور ہاﺅس کو بجلی پیدا کرنے کے بجائے مال بناﺅ کا ذریعہ 
بنا دیا گیا ہے ۔ 


آٹھ مقام ( بیورو رپورٹ ) مسلم کانفرنس سپریم ہیڈ سردار عبدالقیوم خان کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ہے مسلم یوتھ کے سرپرست اعلٰی راجہ زاہد خان نے مجاہد اول کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قرآن خوانی کی گئی تقریب میں مسلم کانفرنس کے کارکنان یوتھ کے دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی مجاھد اول سردار عبدالقیوم خان کی صحت یابی کے دعا کی گئی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment